ابنا: رپورٹ کے مطابق ہندوستان، برازیل اور جنوبی افریقہ کے اس اجلاس میں ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی کے بارے میں گفتگو ہورہی ہے۔ برازیل کے وزیر خزانہ نے کہا ہے کہ اس اجلاس میں تینوں ملکوں نے ٹیکس اور کسٹم ڈیوٹی کے نظام کو تقویت پہنچانے کے مسائل پر گفتگو کی۔ واضح رہے کہ آئندہ مہینے برازیل میں بریکس ملکوں کا اجلاس ہونے والا ہے لہذا اس اجلاس کے نتائج بریکس اجلاس کےلئے اہمیت کے حامل ہیں۔ ہندوستان، برازیل اور جنوبی افریقہ کا گروہ جسے ایبسا کہا جاتا ہے جون دوہزار تین میں قائم کیا گيا تھا۔
.......
/169